ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو مجاہدین شہید

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے علاقے ملہورہ میں بھارتی فورسز اور مجاہدین کے مابین ہونے والے تصادم میں دو مجاہدین شہید ہوگئے ہیں۔مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز،سی آر پی ایف اور پولیس فورسز نے ملہورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران تصادم شروع ہوا۔
ضلع شوپیان میں گذشتہ شام سے جاری معرکہ آرائی کے دوران پیر کی رات سے منگل کی صبح تک جاری رہنے والی جھڑپ میں دو مجاہدین شہید ہوئے
پولیس کے مطابق شہداء کی شناخت ہونا باقی ہے۔پولیس نے کہا کہ گاوں میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔
اس معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی پیر کی شام ایک مجاہد کو شہید کیا گیا جس کے بعد اندھیرے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کیا گیا تھا۔منگل کی صبح جونہی آپریشن کاازسر نو آغاز ہوا تو دوسرا مجاہد بھی جام شہادت نوش کر گیا۔

Recommended For You

About the Author: admin