شہیدوں کا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا

شہیدوں کا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا،اس مشن کے تکمیل تک جد وجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ سید صلاح الدین احمد نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی قابض فوج کے خلاف شوپیاں کے معرکے میں لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہیدخورشید احمد شاہ عرف زبیرالاسلام ولد غلام احمد شاہ ساکنہ رنگر چاڈورہ بڈگام اور رئیس احمد عرف عمر مختار ساکنہ نوگام وہل شوپیاں کو ان کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،مجاہدین اپنی منزل کی طرف ثابت قدمی کے ساتھ گامزن ہیں اور تاحصول مقصد اس مقدس نصب العین کی آبیاری کے لئے جد و جہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا تحریک آزادی کے لئے اب تک کشمیری قوم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کی لاج رکھنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔نصرت الٰہی کے بل بوتے پر بے بس و بے کس قوم ہمالیائی عزم کے ساتھ ڈٹ کر بھارتی سامراجی قوت کا مقابلہ کررہی ہے،ان شااللہ قوم کی یہ قربانیاں آزادی کی نوید ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا آزادی کا سورج طلوع ایک دن ضرور ہوگا اور مظلوم و محکوم ملت ِکشمیر کی عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے گی۔

Recommended For You

About the Author: admin