شہدائے کشمیر ایک عظیم مشن کی آبیاری کے لئے اپنا قیمتی لہو بہا رہے ہیں،

مظفر آباد (پ۔ر)
13اکتوبر2020 ء
شہدائے کشمیر ایک عظیم مشن کی آبیاری کے لئے اپنا قیمتی لہو بہا رہے ہیں،اس مقدس لہو کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے کولگام پلوامہ اور سری نگر میں بھارتی قابض فوج کے خلاف معرکوں میں لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید کمانڈر زاہد ٹائیگر،عدنان بھائی،طارق احمد میر،سمیر بھائی،کمانڈر سیف اللہ بھائی اور ارشاد احمد کو ان کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا جذبہ شہادت سے سرشار مجاہدین عظیم مقصد کی آبیاری کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، سر جھکانے کے بجائے سرکٹانے کوترجیح دے رہے ہیں،مٹھی بھر جماعت نولاکھ بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں تاریخ میں ایسی نظیر کم ہی ملتی ہے۔جن حوصلوں اور جن جذبوں کے ساتھ مجاہدین ایک بڑی طاقت کا مقابلہ کررہے ہیں ممکن ہی نہیں کہ ان کے بلند جذبوں کو پست کیاجائے گا۔دشمن کے لئے ناممکن ہے کہ ایسی قوم کے جوانوں کو شکست دے جو آزادی یا شہادت کے نظرئیے پر عمل پیرا ہوں۔اللہ کی نصرت سے اس عظیم جد وجہد میں ہماری قوم ان شااللہ سرخ روہوگی اور قومی غدار اور بھارتی کٹھ پتلی یقیناََ ایک نہ ایک دن رسوا ہونگے۔انہوں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ترجمان حزب المجاہدین
سلیم ہاشمی

Recommended For You

About the Author: admin