سید صلاح الدین کے کردار کو فرضی اور بے بنیاد تحریروں اور حکم ناموں سے متنازعہ بنانے کی کوشش

سید صلاح الدین پچھلے تیس برسوں سے تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور قائد کی حیثیت سے سرگرم عمل ہیں۔ان کے کردار کو فرضی اور بے بنیاد تحریروں اور حکم ناموں سے متناز عہ بنانے کی کوششیں آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سید صلاح الدین نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے وقف کی ہے اور وہ الحمدللہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔انہیں فرضی اور بے بنیاد تحریروں اور حکم ناموں سے کسی ایجنسی کا ایجنٹ قرار دینا گمراہ کن ہے اور یہ عمل دشمن کی بے انتہا مایوسی کی عکاس بھی ہے۔بہ ظاہر اس وقت ایسی حرکت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف معاملے میں دباؤ میں لانے کیلئے ایک مذموم اور نیچ حرکت ہے۔۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔سید صلاح الدین اس تحریک کے قائد ہیں انشاء اللہ حصول منزل تک وہ اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے
سید صداقت حسین
ترجمان متحدہ جہاد کونسل

Recommended For You

About the Author: admin