راجوری میں لاپتہ نوجوان کی پراسرار موت کیخلاف مظاہرہ

ضلع راجوری میں ایک لاپتہ نوجوان کی پراسرارموت کے خلاف متوفی کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ نوجوان محمد ظہور کی لاش برآمد ہونے پر اس کے اہلخانہ اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے راجوری قصبے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ظہور کی لاش گمشدگی کے تین روز بعد قصبے کے بس سٹینڈ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے۔متوفی کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کے پیارے کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ پویس نے اسکی تلاش میں تین روز لگا دیے۔انہوں نے قابض انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

ادھر ضلع کشتواڑ کے علاقے چوریانہ دربشالامیں ایک آٹھ سالہ لڑکا روی کمار اپنے والد کی بندوق سے حادثاتی طور پر نکلنے والی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والے لڑکے کا والد بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ویلیج ڈیفنس کمیٹی کا رکن ہے۔

Recommended For You

About the Author: admin