حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ میرشہادت سے سرفراز

مظفر آباد
یکم نومبر2020
حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ میر المعروف غازی حیدر سری نگر میں آج بھارتی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہادت سے سرفراز ہوئے۔انتہائی تکلیف دہ لیکن جو منزل حاصل کرنے کی ہم نے  ٹھان لی ہے شہادتیں اس کا لازم ملزوم حصہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار حزب کمانڈ کو نسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا،جس کی صدارت حزب سربراہ سید صلاح الدین نے کی۔ڈاکٹر سیف اللہ میرملنگ پورہ پلوامہ کے محمد اکرم میر کے فرزند ارجمند ہیں۔اعلیٰ تعلیمیا فتہ جوان نے دنیائی مالی فوائد اٹھانے کے مواقع ہونے  کے باوجود8اکتوبر2014ء کو حزب کی صفوں میں شمولیت ہونے کو ترجیح دی۔سخت ترین حالات میں مجاہدین کی صفوں کو مظبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔مجاہدین کی نہ صرف عسکری بلکہ ذہنی اور فکری تربیت کا بھی اہتمام کیا،جس کا یہ نتیجہ ہے کہ 9لاکھ سے زائدجدید ہتھیاروں سے لیس بھارتی فورسز کی موجودگی کے باوجود شہادت سے لبریز نہتے مجاہدین نے ان کی نیندیں حرام کی ہیں۔اجلاس میں شہید سیف اللہ کو زبر دست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی جدائی سے دل رنجیدہ ہیں لیکن یہ بھی یقین ہے کہ خدا کی بارگاہ میں یہ مقدس لہو ضائع نہیں ہوگا۔سیف اللہ کے ہر خون کے قطرے سے ہزاروں سیف اللہ جنم لیں گے۔اجلاس میں شہید سیف اللہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔   
                                                                                                 

Recommended For You

About the Author: admin