جنوبی کشمیر میں بم دھماکہ،خاتون جاں بحق

 سری نگر:جنوبی کشمیر میں بم دھماکہ ہوا ہے اہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک کم شدت کا بم دھماکہ ہوا۔بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔اس دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے فورا بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔

کے پی آئی  کے مطابق  ادھر شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبے میں آتشزدگی میں زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسی۔دو روز قبل مذکورہ خاتون کا زخمی بیٹا بھی دم توڑ گیا گیا تھا۔اب اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ7فروری کو اوڑی کے سلطان کڑی علاقے میں آگ کی ایک واردات کے دوران ایک ہی گھر کے پانچ افراد جھلس کرزخمی ہوئے تھے۔جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں ایک 30سالہ نوجوان ہاشم دین کومردہ حالت میں پایا گیا۔مذکورہ نوجوان کی لاش ایک نہر سے برآمد کی گئی۔

دریں اثنا شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کا ایک اہلکارحرکت قلب بند ہونے سے مر گیا۔

Recommended For You

About the Author: admin