جماعت اسلامی پاکستان کے معروف رہنماحافظ سلمان بٹ اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

مظفر آباد (پ۔ر)
29جنوری2021
جماعت اسلامی پاکستان کے معروف رہنماحافظ سلمان بٹ اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔مرحوم داعی اسلام ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کے پرجوش حامی اور وکیل تھے۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے۔۔وہ نہ صرف داعی اسلام تھے بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے ایک پرجوش وکیل بھی تھے۔ان کی کی جدائی سے ایک خلا پیدا ہوا ہے جسے پُر کرنا آسان نہیں۔ایسے اشخاص کمیاب ہوتے ہیں۔سید صلاح الدین نے حافظ سلمان بٹ رح کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
سلیم ہاشمی
ترجمان حزب المجا ہدین

Recommended For You

About the Author: admin