بھارت جمہوریت کے نام پر بدنما داغ ہے۔یورپ میں مقیم کشمیری رہنما

برمنگھم: یورپ میں مقیم کشمیری رہنماوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جان مال عزت محفوظ نہیں ہے ۔بھارت جمہوریت کے نام پر بدنما داغ ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کے جمہوری حقوق کو غصب کر رکھا  ہے ۔

تحریک کشمیر  یورپ کے زیر اہتمام  بھارت کے یوم جمہوریہ  پریوم سیاہ کے موقع پر تقریبات سے خطاب میں  کشمیری رہنماوں کا کہنا تھا کہ نام نہاد جمہوریت کے نام پر دنیا کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ بھارت کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ کشمیریوں کو جمہوری اور انسانی حقوق دیئے بغیر یوم جمہورئیہ منائے۔ بھارت جیسے ملک کو دہشتگرد قرار دینا چاہئے۔  نریند مودی  ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا  ہے۔ مودی  کے ناپاک عزائم اور خون خوار ہاتھوں کو نہ روکا گیا تو خطے کے امن کو  خطرہ لاحق ر ہے  گا۔ کشمیری کسی بھی صورت میں آزادی کی جدوجہد سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار  بھارت کے یوم جمہوریہ پر تحریک کشمیر  یورپ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر  تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری، انصر منظور حسین، نائب صدر میاں محمد طیب، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،  مرکزی سنیئر نائب اور اٹلی کے صدر محمود شریف۔

ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی،  جنرل سکریٹری اشفاق ابدالی ،ناروئے کے صدر شاہ حسین کاظمی،  ، پرتگال کے صدر ڈاکٹر سوہیل جرال، سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز چوہدری، اسٹریا کے صدر  خواجہ منظور، جرمنی کے جنرل سکریٹری فاروق بیگ۔ سکاٹ لینڈ سے شوکت سلطان، بشیر چوہان، ریاض شائد، خالد محمود بٹ، خواجہ محمد سلیمان، پرویز نادر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوجی درندگی اور طاقت کے بل بوتے ہر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا  کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جمہوری حق مانگ رہے ہیں  جو بھارت نے ستر سالوں سے سلب کر رکھا بھارت  کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں خطے کے امن کے لیے  خطرہ ہے اور عالمی امن کے علمبرداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

تحریک کشمیر یورپ کے رہنماؤں نے  کہا کہ  بھارت کے اندر بھی انتہا پسند ہندوں نے اقلیتوں پر ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں  بھارت نے جمہوریت کے لبادے میں  قتل عام کر رہا  ہے نریندر مودی دنیا کے امن کو تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا ہے مودی کو لگام دینے کی ضرورت ہے ۔

Recommended For You

About the Author: admin